نوٹنگھم (ایم وائے کے نیوز )– برطانوی فٹبال میچ کے دوران ایک غیرمعمولی واقعے میں فحش فلموں کی معروف اداکارہ بونی بلیو، جن کا اصل نام ٹیا ایما بِلِنگر ہے، کو نوٹنگھم فاریسٹ اور چیلسی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران سٹی گراؤنڈ سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
بونی بلیو، جو چیلسی کی مداح ہیں، نے بھیس بدل کر میچ میں شرکت کی کوشش کی۔ وہ وِگ، چشمہ، اور ایک بڑا کوٹ پہن کر سٹیڈیم میں داخل ہوئیں، تاکہ اپنی شناخت چھپا سکیں۔ تاہم، کچھ دیر بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پہچان لیا اور سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بونی کو سکیورٹی کے ہمراہ باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ مداحوں کی طرف نامناسب اشارے کرتی نظر آئیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ پہلا موقع نہیں جب بونی کو کسی اسپورٹس ایونٹ سے روکا گیا ہو۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان پر سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی صرف اس لیے عائد کی گئی کیونکہ وہ ایک بالغ فلموں کی اداکارہ ہیں۔
بونی نے سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد ماحول کو پرجوش بنانا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، نہ کہ کسی قسم کی بدنظمی۔ انہوں نے اس اقدام کو اپنے پیشے سے منسلک امتیازی سلوک قرار دیا اور کہا کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے۔