اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم

’ڈائبیٹک ریٹینوپیتھی‘ (diabetic retinopathy) کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی ممکن ہوگی

اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم

سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت صحت کے دیگر اداروں کی معاونت سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ایک جدید کیمرا تیار کیا ہے، جو آنکھوں کے سنگین امراض کی جلد تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ کیمرا خاص طور پر آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود ’ریٹنا‘ (retina) کی بیماریوں کی جلد تشخیص کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے اسکین کے ذریعے اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں جیسے ’ڈائبیٹک ریٹینوپیتھی‘ (diabetic retinopathy) کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی ممکن ہوگی۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ نیا اے آئی کیمرہ نہ صرف آنکھوں کے مرکز اور ریٹنا کے اسکین نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ چند منٹ میں رپورٹ تیار کرکے ماہرین تک پہنچا دیتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے بیماری کی سطح اور شدت کو بھی آسانی سے جانچا جا سکتا ہے۔
یہ کیمرا آسٹریلیا کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں آزمایا جا رہا ہے، اور اب تک کے نتائج نے اس کے مؤثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹول امراض چشم اور خاص طور پر ریٹنا کی بیماریوں کی جلد تشخیص کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ ریٹنا آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود ٹشو نما پتلی تہہ ہے جو روشنی کو سگنلز میں تبدیل کرکے دماغ تک پہنچاتی ہے، یوں بصارت کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ریٹنا کی خرابی بصارت کی نمایاں کمزوری یا مکمل اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔
ریٹنا کی بیماریوں میں کئی اقسام شامل ہیں جن میں عمر سے متعلق میکولر ڈیجنریشن (AMD)، ذیابیطس ریٹینوپیتھی، ریٹینل ڈیٹیچمنٹ، اور ریٹینائٹس پگمنٹوسا قابل ذکر ہیں۔ ان بیماریوں کی روک تھام اور بروقت علاج بینائی کو محفوظ رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

 

web

Recent Posts

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

قطر سے ایل این جی کا کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر…

15 گھنٹے ago

پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار…

15 گھنٹے ago

ایف آئی اے نے کھربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے نے کھربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی…

15 گھنٹے ago

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی…

15 گھنٹے ago

سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ

*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…

2 دن ago

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

1 ہفتہ ago