امریکی طبی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے چائے کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ دنیا بھر میں چائے کی صنعت کے ان دعووں کی تصدیق کرتا ہے جو چائے کے صحت پر مثبت اثرات کے حوالے سے کیے جاتے رہے ہیں۔
ایف ڈی اے کے مطابق، خاص طور پر "Camellia sinensis” نامی پودے سے تیار کی جانے والی چائے کو ایک صحت مند مشروب مانا گیا ہے۔ چائے کی عالمی صنعت سے جڑے افراد نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکا کی ٹی ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر ایف گوگی نے اس فیصلے کو چائے کی صنعت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم چائے کو بطور صحت بخش مشروب کے طور پر فروغ دینے میں مدد دے گا اور اس سے مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔
بھارت کے ٹی بورڈ کے سابق نائب چیئرمین اور نارتھ ایسٹرن ٹی ایسوسی ایشن کے مشیر بدیانند بورکاکوٹی نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق پہلے ہی چائے کے فوائد کو ثابت کرچکی ہے، اور ایف ڈی اے کا یہ اقدام ان دعووں کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ چائے کو ایک صحت مند مشروب کے طور پر فروغ دے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…