Categories: صحت

موٹاپا اور ذہنی بیماریوں کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق

2050 تک تقریباً 153 ملین لوگ ڈیمنشیا اور پارکنسنز ڈیزیز کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے

موٹاپا اور ذہنی بیماریوں کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق

لندن: دنیا بھر میں ذہنی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تجزیے کے مطابق 2050 تک تقریباً 153 ملین لوگ ڈیمنشیا اور پارکنسنز ڈیزیز کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے ۔
مطالعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موٹاپا، خاص طور پر پیٹ اور بازوؤں کی اضافی چربی، اور جسمانی سرگرمی کی کمی، ذہنی بیماریوں جیسے ڈیمنشیا اور پارکنسن کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔
حال ہی میں کی گئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ موٹاپا اور جسمانی سرگرمی کی کمی جیسے عوامل ڈیمنشیا اور پارکنسن کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب، صحت مند وزن برقرار رکھنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا اس خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یوکے بایوبینک کے اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں چربی کے مقام کا ذہنی عوارض پر بھی اثر پڑتا ہے۔
امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ اور بازوؤں کی اوپری حصے میں جمع ہونے والی اضافی چربی ڈیمنشیا اور پارکنسن کے خطرے بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ پٹھوں کی مضبوطی ان بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago