نیند انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، مگر آج کے دور میں بہت سے افراد وقت پر سونے سے قاصر ہیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو سونے سے پہلے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، تو یہ عادت آپ کی نیند کے معیار اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ناروے میں کی گئی ایک طبی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سونے سے قبل اسمارٹ فون یا دیگر اسکرینز کا استعمال نیند کی کمی اور بے خوابی کا سبب بنتا ہے۔ یہ تحقیق نارویجن انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی جس میں 18 سے 28 سال کی عمر کے 45 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کے سامنے ہر ایک اضافی گھنٹہ گزارنے سے بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور نیند کے دورانیے میں اوسطاً 24 منٹ کی کمی واقع ہوتی ہے۔
تحقیق میں صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اسکرینز سے جڑی مختلف سرگرمیوں جیسے فلمیں اور ڈرامے دیکھنا، موبائل گیمز کھیلنا، موسیقی یا پوڈکاسٹ سننا، اور ای بکس یا آرٹیکل پڑھنا کو بھی شامل کیا گیا۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اسکرین کے سامنے وقت گزارنے کی ہر سرگرمی نیند کو متاثر کرتی ہے، چاہے وہ کتنی ہی معلوماتی یا تفریحی کیوں نہ ہو۔ نیند کا کم ہونا یا ناقص معیار وقت کے ساتھ کئی خطرناک بیماریوں جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، موٹاپا، ذہنی دباؤ اور ڈپریشن، دل کا دورہ اور فالج کی شکل اختیار کر سکتا ہے،
اگر آپ بہتر نیند چاہتے ہیں تو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل اسمارٹ فون اور دیگر اسکرینز کا استعمال ترک کر دیں۔
اپنے سونے کے کمرے کو اسکرین فری زون بنائیں اور نیند سے پہلے مطالعہ، ہلکی موسیقی یا مراقبہ جیسی سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) – شہر قائد میں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سکول…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) – پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب…
میکسیکو سٹی (ایم وائے کے نیوز) – سوشل میڈیا کی دنیا ایک اور ہولناک واقعے سے دہل گئی ہے، جہاں…