Categories: صحت

شور شرابے والے ماحول میں بلڈ پریشر چیک کرنا کتنا درست؟

دنیا بھر میں تقریباً 1.4 ارب لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں

شور شرابے والے ماحول میں بلڈ پریشر چیک کرنا کتنا درست؟

اگر آپ کسی بازار یا رش والی جگہ پر بلڈ پریشر چیک کر رہے ہیں تو شور کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ تحقیق کے مطابق اس سے بلڈ پریشر کی ریڈنگ پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

ایک نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ پبلک مقامات اور پُرسکون دفاتر میں لیے گئے بلڈ پریشر کے نتائج تقریباً ایک جیسے ہوتے ہیں۔

پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے پُرسکون جگہ ضروری ہے، لیکن نئی تحقیق کے مطابق رش والی جگہوں پر بھی بلڈ پریشر صحیح طور پر چیک کیا جا سکتا ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر بلڈ پریشر چیکنگ کے منصوبے بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دنیا بھر میں تقریباً 1.4 ارب لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، مگر ان میں سے صرف 50 فیصد کو اپنی بیماری کا علم ہوتا ہے اور صرف 20 فیصد ہی اسے کنٹرول کر پاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دل کی بیماری دنیا میں سب سے زیادہ اموات کا سبب بن رہی ہے۔ اگر بلڈ پریشر چیک کروانے کو آسان اور عام کر دیا جائے تو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago