روزانہ 8 گھنٹے سوئیں اور 10 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں
نئی دہلی:کہا جاتا ہے کہ جو سوتا ہے، وہ کھوتا ہے، لیکن ایک کمپنی نے اس مقولے کا الٹ ثابت کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، آج کل بے روزگاری ایک عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور نوجوان روزگار حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کو تیار ہیں۔
تاہم بھارت کی معروف کمپنی "ویک فٹ” نے ایک منفرد پیشکش کے تحت پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملازم کو ہر روز 8 گھنٹے سونے کے ساتھ ساتھ دن میں 20 منٹ کی قیلولہ کرنا ہوگا۔ دو ماہ کی اس انٹرن شپ میں، شرکا کو کوئی محنت نہیں کرنی ہوگی، بلکہ انہیں رات کو مقررہ وقت پر کم از کم 8 گھنٹے کی نیند لینا ہوگی اور دن میں بھی مختصر قیلولہ کرنا ہوگا۔
اس دلچسپ پروگرام کے لیے کمپنی نے نیند کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ورکشاپس منعقد کریں گے تاکہ اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…