Categories: اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی. وکلاء کا ہڑتال کا اعلان۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو، اور جسٹس محمد آصف نے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین کیسز کی سماعت کی، جن میں صرف سرکاری وکلا پیش ہوئے
ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے ججز کو خوش آمدید کہا۔ تاہم، صوبوں سے تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے پر وکلا نے احتجاج کیا۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا نے جزوی ہڑتال کی، جس کی وجہ سے زیادہ تر مقدمات میں وکلا پیش نہ ہو سکے۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے ان ججز کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ فیصلہ دباؤ میں کیا گیا اور اپنی مرضی کے ججز تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے خبردار کیا کہ اگر جج صاحبان نے اس فیصلے کے خلاف مؤقف نہ اپنایا اور تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو ان کی ساکھ متاثر ہوگی،
دوسری طرف، پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فاروق ڈوگر نے ان تبادلوں کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں شامل کرنا ایک مثبت قدم ہے جو وفاق کے کردار کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج یا منفی تبصرہ وفاقی عدالتی نظام کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago