Categories: اہم خبریں

وفاق کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔ اس سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ملک کے چھ بڑے شہروں میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے کرائے کی حد (رینٹل سیلنگ) میں 60 فیصد سے 125 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ وزارت کی جانب سے جو سمری کابینہ کو بھیجی گئی ہے، اس میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ میں تعینات وفاقی ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرائے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو سہولت فراہم کی جائے۔

وزارت نے ملازمین کے سروس گریڈ کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 6 ہاؤس رینٹل سیلنگ میں 125 فیصد اضافہ،  گریڈ 7 سے گریڈ10 ہاؤس رینٹل سیلنگ میں 100 فیصد اضافہ اور گریڈ 11 سے گریڈ22 ہاؤس رینٹل سیلنگ میں 60 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے

گریڈ 1-2 کے ملازمین کا ہاؤس رینٹ 7029 روپے سے بڑھا کر 15,815 روپے۔ گریڈ 3-6 کے لیے 10,980 روپے سے بڑھا کر 24,705 روپے۔ گریڈ 7-10 کے لیے 16,403 روپے سے بڑھا کر 32,806 روپے۔ گریڈ 11-13 کے لیے 27,744 روپے سے بڑھا کر 35,590 روپے۔ گریڈ 14-16 کے لیے 31,085 روپے سے بڑھا کر 49,736 روپے۔ گریڈ 17-18 کے لیے 41,147 روپے سے بڑھا کر 65,835 روپے۔ گریڈ 19 کے لیے 54,704 روپے سے بڑھا کر 87,526 روپے۔ گریڈ 20 کے لیے 68,700 روپے سے بڑھا کر 1,09,920 روپے۔ گریڈ 21 کے لیے 82,261 روپے سے بڑھا کر 1,31,618 روپے اور گریڈ 22 کے لیے 98,444 روپے سے بڑھا کر 1,57,510 روپے تجویز کیا گیا ہے

یہ اضافہ ان ملازمین کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگا جو سرکاری رہائش نہ ملنے کی صورت میں کرائے کے گھروں میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے باعث درپیش مشکلات کو کم کرنا اور سرکاری ملازمین کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago