لاہور: پنجاب حکومت نے 27 ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک الیکٹرک بسوں کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا آزمائشی سفر کیا جا رہا ہے۔ یہ بسیں 21 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جا رہی ہیں اور ان میں مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے ریمپ اور مخصوص نشستوں کی سہولت شامل ہے۔ خواتین کے لیے بسوں میں الگ سیکشن مختص کیا گیا ہے، جبکہ ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے جدید کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، تاکہ دوران سفر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
الیکٹرک بسوں کی باقاعدہ سروس 16 فروری سے شروع ہو گی، جس سے روزانہ تقریباً 17 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ ان بسوں کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ اور اسمارٹ کارڈز کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا، جبکہ ایک مخصوص ایپ کے ذریعے بسوں کی لوکیشن بھی ٹریک کی جا سکے گی۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی طرف ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں عوام کے لیے سستا، آرام دہ اور ماحول دوست سفری حل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…