پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، لیکن یہ کچھ بھی کر لیں، عوام 8 فروری کو باہر نکلیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کوئٹہ میں ایک ماہ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر تیسری بار چھاپہ مارا گیا، جو کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت غنڈہ گردی کے ذریعے ملک میں نفرتیں بڑھا رہی ہے، مگر آج نہیں تو کل، حکمرانوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ خاص طور پر چیف جسٹس، ان غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کا نوٹس لیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت جنوری 2025 میں ختم ہو گئی ہے، لیکن وزیراعظم اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مایوس کن رہا ہے، اور اس کی مکمل آزادی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف باہر نکلیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور جمہوری حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…