Categories: اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور  خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کو تین نام ارسال کر دیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے شہاب علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بنگش اورفخر عالم کے ناموں کی تجویز دی ہے۔ شہاب علی شاہ  سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا اس وقت بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر شہزاد بنگش اس سے قبل خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں اور فخر عالم ماضی میں سندھ کے چیف سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں

خیبرپختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم 2023 سے اس عہدے پر تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق، صوبائی حکومت انتظامی امور کو مزید موثر بنانے کے لیے نئی تقرری کی خواہاں ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

9 مہینے ago