لاہور (ایم وائے کے نیوز) کلمہ فلائی اوور پر مسافر رکشہ اور لوڈر گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ حادثے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کلمہ چوک پل پر موجود ٹریفک اہلکار اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے تاکہ سڑک پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی جگہ پر ہنوز کلیئرنس کا عمل جاری ہے اور ٹریفک معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔