رمضان کے چاند کے ساتھ آج شام 7 سیاروں کا نایاب نظارہ ممکن

اسلام آباد: آج شام جہاں لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کے چاند کا دیدار کرنے کے لیے آسمان کی طرف نظریں جمائیں گے، وہیں ایک اور نایاب فلکیاتی منظر بھی دیکھنے کو ملے گا۔ آج 28 فروری کی شام کو زمین کے علاوہ تمام 7 سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، اور نیپچون آسمان پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس نایاب نظارے کو دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔

زہرہ، مریخ، اور مشتری: یہ تینوں سیارے واضح اور آسانی سے آسمان پر نظر آئیں گے۔ عطارد، نیپچون اور زحل: یہ سیارے افق کے بہت قریب ہوں گے، جس کی وجہ سے انہیں دیکھنا مشکل ہوگا، خاص طور پر نیپچون اور زحل کو۔لیکن یورینس کی روشنی بہت مدھم ہوتی ہے، لہٰذا دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان کے زیادہ تر شہروں میں یہ فلکیاتی منظر نظر آنے کا امکان ہے، لیکن موسمی حالات اس پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

جون 2024 میں بھی ایسا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا، لیکن اس وقت صرف 2 سیارے آنکھوں سے نظر آسکے تھے۔ جنوری 2025 میں 6 سیاروں کی پریڈ ہوئی، جس میں سے 4 کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتا تھا۔ 7 سیاروں کی ایک ساتھ ترتیب شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، اس لیے یہ ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ اگر آپ فلکیات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آج شام آسمان پر نظر رکھیں، چاند کے ساتھ 7 سیارے بھی آپ کے منتظر ہوں گے!

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 مہینہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 مہینہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 مہینہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 مہینہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 مہینہ ago