ہفتہ, مئی 10, 2025, 2:59 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

شیخ رشید نے عدلیہ کو سلام پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی دینے کی اپیل کر دی۔ ان کاکہنا تھا کہ بطور وزیر پانچ سال معافی دی،انہوں نے کہا کہ میرے اوپر686 مقدمات درج ہیں۔ اگر ہر مقدمے کی جرح ایک ایک ہفتے بھی ہو تو یہ عمل دس سال میں بھی مکمل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر تھا کہ انہیں دو دو سال کی سزا دے دی جاتی تاکہ وہ کاٹ لیتے۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا گیا ہے، جس سے پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا بھی ستایاناس کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے ملک کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے۔ حکومت بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہی ہے، جس سے ملک میں چھینا جھپٹی اور افراتفری کا خدشہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کینیا کی طرف جا رہا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں اور ملک کو بچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی اور نواز شریف نیا بیانیہ لائیں گے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ گرمی میں لوگ مر رہے ہیں مگر کسی کو احساس نہیں۔ 77 لاکھ لوگوں نے ملک چھوڑنے کے لیے پاسپورٹ جمع کروا دیے ہیں۔

عمران خان کی دوبارہ گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نواز اور شہباز شریف کا بھی اب فیصلہ ہو گا، ایک مشرق اور دوسرا مغرب کو بھاگے گا۔ انہوں نے اپنے کیسز ختم کرائے ہیں۔

مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے شیخ رشید نے عدلیہ کو سلام پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔

Tags: #شیخ_رشید #عام_معافی #اڈیالہ_جیل #پاکستان_کی_معیشت #صنم_جاوید #حکومت_تنقید #بجلی_کے_نرخ #عمران_خان #عدلیہ #پاکستان_کی_صورتحال #نواز_شریف #شہباز_شریف #سیاسی_حالات #عوامی_مسلم_لیگ
Previous Post

پشاور:سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بنوں کینٹ بڑی تباہی سے بچ گیا

Next Post

پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

مزیدخبریں

اہم خبریں

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

05/10/2025
اہم خبریں

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

05/10/2025
اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025
اہم خبریں

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

05/09/2025
اہم خبریں

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

05/09/2025
اہم خبریں

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025
Next Post
پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

05/10/2025

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

05/10/2025

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

05/09/2025

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

05/09/2025

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

جولائی 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جنوری   اگست »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist