Thursday, November 30, 2023, 5:07 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام – اڑنگ کیل

وادی نیلم میں اڑنگ کیل، ہائیکنگ اور کیمپنگ کیلئے بہترین سیاحتی مقام ہے

inپاکستان
0 0
اڑنگ کیل -arang kel tourism in pakistan
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انسان سیاح ہے۔ سیاحت کی وجہ سے ہی انسان نے پوری دنیا دریافت کی اور نءی نءی جگہون پر پہنچ کر بستیاں آباد کیں۔ جب بھی انسان ایک مخصوص روٹین سے تھک جاتا ہے تو پھر یکسانیت سے بھاگتا ہے۔ آج کل انسان جب تھک جاتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اسے کسی خوبصورت مقام کی طرف نکلنا چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں سوچتے تو آپ کو اب سوچنا شروع کر دینا چاہیے۔ اگر اب آپ واقعی سوچ رہے ہیں کہ آپ نے گھومنے جانا ہے تو پہلا مقام آپ کو میں بتا دیتا ہوں۔

snow fall in kashmeer - tourismاڑنگ کیل۔۔۔ آزاد کشمیر میں کیل کے علاقے سے آگے آتا ہے انتہائی خوبصورت مقام اڑنگ کیل۔ آپ مظفرآباد سے کیل جائیں اور وہیں قیام کریں اور اگلی صبح نکلیں اڑنگ کیل کیلئے۔ اگر تو آپ اڑنگ کیل میں رات رکنا چاہتے ہیں تو آرام سے نکل سکتے ہیں لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ اڑنگ کیل گھوم پھر کر واپس آنا ہے تو الصبح نکل جائیں۔

آپ اپنی گاڑی یا کوسٹر وغیرہ پر اڑنگ کیل کی جانب سفر شروع کر سکتے ہیں لیکن آدھے راستے کے بعد ایک مقام آتا ہے جہاں سے آگے صرف جیپ جاتی ہے۔ وہاں سے جیپ میں بیٹھیں اور پھر شروع ہوتا ہے انتہائی خوبصورت سفر۔ آپ اگر گرمیوں میں جا رہے ہیں تو کہیں کہیں برف نظر آئے گی اور زیادہ تر سبزہ ہو گا ۔ قریباَ تین گھنٹے کے سفر کے بعد آپ اڑنگ کیل کے قریب پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے یہاں پکی سڑک نہیں ہے بلکہ کچا اور بل کھاتا ہوا راستہ ہے اور ساتھ ساتھ کھائی میں دریا بہہ رہا ہے اس لیے ڈریے گا مت۔

arang kel duringsummer
اڑنگ کیل گرمیوں میں

جب آپ کو جیپ اتارے تو وہاں سے کسی بھی دوکان سے کرائے پر چٹکس (ڈنڈا) مل جائیں گے، وہ لے لیں اور جرابوں کی طرح کے بڑے بڑے کپڑے ملیں گے، وہ خرید کر اپنے جوتوں کے اوپر سے پہن لیں کیونکہ اب آپ نے کرنی ہے ہائیکنگ اور پیدل چڑھ کر اڑنگ کیل تک جانا ہے۔ پہلے آپ ایک ڈولی (کار لفٹ) میں بیٹھیں گے اور وہاں سے پھر آپ دریا کراس کر کے دوسری جانب جائیں گے۔

car lift doli at kashmeer
اڑنگ کیل میں ڈولی کی سواری (کار لفٹ)

دوسری جانب اترنے کے بعد آپ کا پیدل سفر شروع ہو گا اور تقریباَ دیڑھ گھنٹے اوپر کی جنب تنگ سے مشکل راستے پر پیدل چل کر آپ اڑنگ کیل پہنچ جائیں گے۔ اور یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ دنیا کے خوبصورت ترین مناظر میں سے ایک ہوگا۔ اگر آپ مئی سے ستمبر کے دوران جائیں تو آپ کو گھاس کا بہت بڑا میدان نظر آئے گا اور آپ کے چاروں جانب برف پوش پہاڑ ہوں گے۔ اور اگر مارچ، اپریل یا نومبرکے مہینوں میں جائیں تو آپ کو ہر جانب برف کی چادر نظر آئے گی۔ آپ یہاں بھی رات قیام کر سکتے ہیں اور اگر آپ شام ۴ بجے سے پہلے نیچے اتر سکتے ہوں تو واپس کیل بھی جا سکتے ہیں۔

اڑنگ کیل وہ مقام ہے جہاں ابھی تک انسانوں نے بہت زیادہ کنکریٹ کی عمارتیں کھڑی نہیں کیں اور آپ اپنے آپ کو قدرت کے انتہائی قریب محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ یہاں جانا چاہتے ہوں تو کئی پرائیویٹ ٹور کمپنیاں آپ کو یہاں لے کر جاتیں ہیں۔ لاہور سے اڑنگ کیل آنے جانے، کھانے پینے، ہوٹل اور جیپ کافی بندہ ٹوٹل خرچ قریباَ سولہ ہزار روپے ہے۔ اسلام آباد سے یہ خرچ مزید کم ہو جائے گا۔

اڑنگ کیل -arang kel
اڑنگ کیل میں ہائیکنگ
Tags: اڑنگ کیلسیاحتکشمیروادی سواتوادی نیلم
Previous Post

انٹرمیڈیٹ پاس پاکستانی آسٹریلیا میں نوکری حاصل کریں

Next Post

ہلاکو خان اور منگول سلطنت کو تباہ کرنے والا رکن الدین بیبرس

مزیدخبریں

عمران خان نے شیر افضل مروت اور وکیل علی ظفر کے بیان کی تردید کردی
اہم خبریں

عمران خان نے شیر افضل مروت اور وکیل علی ظفر کے بیان کی تردید کردی

11/29/2023
عمران خان کی جگہ عمر ایوب کو چئیرمین پی ٹی آئی بنانے کا فیصلہ
پاکستان

عمران خان کی جگہ عمر ایوب کو چئیرمین پی ٹی آئی بنانے کا فیصلہ

11/29/2023
لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی
اہم خبریں

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

11/29/2023
پنجاب میں بادل برسنے کو تیار، اولے بھی پڑیں گے
پاکستان

پنجاب میں بادل برسنے کو تیار، اولے بھی پڑیں گے

11/29/2023
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان

پی ٹی آئی کے نئے چئیرمین کی تقرری کا معاملہ، کور کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

11/29/2023
ملک میں عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو متوقع
اہم خبریں

ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر

11/29/2023
Next Post
رکن الدین بیبرس، منگول، ہلاکو خان

ہلاکو خان اور منگول سلطنت کو تباہ کرنے والا رکن الدین بیبرس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

عمران خان نے شیر افضل مروت اور وکیل علی ظفر کے بیان کی تردید کردی

عمران خان نے شیر افضل مروت اور وکیل علی ظفر کے بیان کی تردید کردی

11/29/2023

waseem-badami-twitter-account-hacked

وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا

11/29/2023

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

11/29/2023

ملک میں عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو متوقع

ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر

11/29/2023

شہری گرم کپڑے نکال لیں

شہری گرم کپڑے نکال لیں

11/28/2023

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ

11/28/2023

October 2023
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Dec Nov »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist