استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا نواز شریف کو سزا کے خلاف اپیل کا حق ملنے پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں عدالتی فیصلوں سے نکلنے والے رستے انتہائی کٹھن ہیں۔ یہ کٹھن راستے عوام کی عدالت تک جاتے ہیں جہاں عوام فیصلہ کرے گی۔ عدالتی فیصلوں پہ لگے ٹھپوں کو بیلٹ پر لگنے والے ٹھپے مدہم اور مبہم کر دیں گے۔ ن اور قانون ہم آہنگ نہیں بلکہ ہمدرد بن چکے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فیصلے کا عنوان اسلام آباد ہائی کورٹ کی ن لیگ کو فل سپورٹ ہونا چاہئے۔ دو رکنی بنچ نے قائد ن لیگ کو سیاسی وینٹی لیٹر سے اتار دیا ہے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسوں میں مسلم لیگ کی فیلڈ سیٹنگ کی وجہ سے سائل کو خوب نوازا ہے۔ ن لیگ کو کو پرسکون لیگ بنانے میں عدلیہ کی آشیرباد شامل ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں جو نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔
اس سے قبل استاحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا نشانہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان ملنے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔