میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
امتحانات کی فیسیں جمع کرانے کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا، شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 15 نومبر سے 12 دسمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 26 دسمبر سے 3 جنوری تک مقرر کی گئی ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بھی بروقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔