Friday, December 1, 2023, 2:46 pm
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ

کورکمیٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انصاف سے محروم کئے جانے کی شدید مذمت

inپاکستان
0 0
صدرِمملکت کے انٹرویو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِّعمل
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو متنازعہ عدالتی کارروائی کے ذریعے انصاف سے محروم کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات کے نمائشی ٹرائلز میں تیزی لانے اور انصاف کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے ٹرائل کو غیرمعمولی سست روی کا شکار کرنے یا محفوظ فیصلوں کے ذریعے ان پر انصاف کے دروازے بند کرنے کی بھی شدید مذمت کیے گئی۔ چیئرمین عمران خان کی محترمہ اہلیہ کیخلاف برپا جھوٹی اور نفرت انگیز پراپیگنڈہ مہم اور اہلِ خانہ کی قابلِ مذمت ہراسگی چیئرمین عمران خان کو اصولوں پر سمجھوتہ کرنے اور اپنی فقیدالمثال اصولی سیاسی جدوجہد سے دستبرداری پر مجبور کرنے کی مایوس کن کوششیں قرار دیا گیا۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے باوجود ملک میں پرامن سیاسی سرگرمیوں پر ماورائے قانون پابندیاں اور تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی جمہوریت کے قتل کا منصوبہ قرار دیدیا گیا۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان، اکبر خان تنولی، ملک عامر سمیت اغواء برائے بیان کیلئے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے تمام کارکنان اور ذمہ داران کی فوری بازیابی و رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ اجلاس میں جیلوں میں قید سینئر قائدین اور مرد و خواتین کارکنان کے حوصلے، ہمّت، استقامت اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے نشان کی فراہمی کے بنیادی قانونی و جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوششیں انتخابات کی شفافیت کیخلاف سنگین نوعیّت کا شرانگیز منصوبہ قرار دیا گیا۔ قومی مجرم اور عدالتوں سے سزا یافتہ شخص کیلئے دستور، قانون اور جمہوریت کی لاشیں بچھا کر لندن معاہدے کے تحت اقتدار تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کی ریاستی کوششیں داخلی استحکام، معاشی بحالی اور قومی ہم آہنگی و سلامتی کیلئے تباہ کن قرار دیدیا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ اجلاس میں انتخابات میں تحریک انصاف کی بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کے باوجود شرکت اور امیدواروں کے تعیّن کی حکمتِ عملی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور  ظلم و جبر اور ماورائے دستور، قانون اور جمہوریت تحریک انصاف کو انتخابات سے بے دخل کرنے کی ریاستی کوششوں کا ہر ممکن سیاسی، قانونی اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Previous Post

ملک میں لاکھوں سمیں بندے ہونے کا خدشہ

Next Post

ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کی اربوں کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کی اربوں کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

12/01/2023
جمعہ کے روز کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی
پاکستان

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی

12/01/2023
اسکول اور مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند کیے جانے کا امکان
پاکستان

تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

12/01/2023
بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلبی کی درخواست خارج
پاکستان

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلبی کی درخواست خارج

12/01/2023
ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیر، کیا کرے بے چارہ اسیر
پاکستان

ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیر، کیا کرے بے چارہ اسیر

11/30/2023
لطیف کھوسہ کا بشریٰ بی بی کے ساتھ آڈیو لیک پر ردعمل آگیا
پاکستان

لطیف کھوسہ کا بشریٰ بی بی کے ساتھ آڈیو لیک پر ردعمل آگیا

11/30/2023
Next Post
ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

petrol

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا

12/01/2023

سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور

سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور

11/30/2023

ہفتے کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا حکم آگیا

پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کیلئے دوبارہ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

11/30/2023

لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

11/30/2023

waseem-badami-twitter-account-hacked

وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا

11/29/2023

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

لاپتہ افرادمیں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، سرفراز بگٹی

11/29/2023

November 2023
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Oct Dec »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist