حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا شہریوں کےلئے احسن اقدام، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے دیے جانے والے سائن ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کو 42 دنوں کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ اب سائن ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کا 15 روز کے بعد دوبارہ سائن ٹیسٹ لیا جائے گا، روڈ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے 42 دن بعد ہی دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہونگے، سائن ٹیسٹ میں امیدوار کےلئے 10 سوالوں میں سے پانچ کے جوابات دینا لازمی ہوتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے پاسنگ مارکس 50 فیصد حاصل کرنا ضروری ہے۔ آن لائن لائسنس سروسز سے خدمت مراکز میں رش انتہائی کم ہوکر رہ گیا ہے۔لبرٹی سینٹر میں ون ونڈو آپریشن بھی شروع کردیا گیاہے۔
چند روز قبل ٹریفک پولیس نے آن لائن ڈرائیونگ لرنگ لائسنس کا اجراء بھی شروع کردیا ہے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ابھی یہ لائسنس فری بنانا چاہتے ہیں تو نیچے موجود فارم فل کریں۔