مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو رات میں تنگ کیا جاتا ہے: بیرسٹر سیف

راتوں کو نیند سے جگا کر جیل کے سیل کی تلاشی کے بہانے انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو رات میں تنگ کیا جاتا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز کے احکامات پر بشریٰ بی بی کو جیل میں رات کے وقت اٹھا کر تلاشی لی جاتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایک باپردہ خاتون کو کیمروں کے سامنے تلاشی کے عمل سے گزار کر ان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ راتوں کو نیند سے جگا کر جیل کے سیل کی تلاشی کے بہانے انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، یہاں تک کہ ان کے بالوں کی تلاشی بھی رات کو لی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ یہ سلوک عمران خان کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش ہے، لیکن وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کی ایک بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کر کے قید کیا گیا ہے، جو مریم نواز کی والدہ کی عمر کی ہیں۔ ان پر بھی ترس نہیں کھایا جا رہا۔ بغضِ عمران میں جعلی حکومت نہ تو بوڑھوں کا خیال رکھ رہی ہے اور نہ ہی بچوں کا۔ انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا ظلم نہ کریں کہ کل کو انہیں برداشت نہ کر سکیں۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

8 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago