ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں
مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر ایک ماہ کے دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں سے وہ مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے لیے روانہ ہوئے۔
آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز، مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امن اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا اور ڈاکٹر نائیک کی اسلام کے عالمی امن کے پیغام کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ واقعی محبت اور خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق کے ہمراہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ہال کا دورہ کیا اور ایک مختصر خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اختلافات کو پس پشت ڈال کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مشن اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں امن اور محبت کے مذہب کے طور پر اجاگر کرنا ہے، اور انہوں نے مسلم دنیا میں اتحاد کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کراچی دورہ
ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے کے لیے کل کراچی پہنچیں گے۔ ان کی آمد پر گورنر، وزیراعلیٰ، اور میئر کراچی استقبال کریں گے، اور شہر میں ان کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے سپرد کی جائے گی۔ کراچی میں ان کی ملاقاتیں مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے بھی شیڈول کی گئی ہیں۔۔
4 اکتوبر کو وہ ایک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے، جبکہ 5 اکتوبر کو مزارِ قائد پر ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی چند نجی ملاقاتیں بھی ہوں گی، جس کے بعد وہ 11 اکتوبر کو کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…