Categories: پاکستان

صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی کارکن  صنم جاوید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےکے بعد پیش کیا۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  بھی کی جو فاضل جج نے مسترد کرتے ہوئے ملزمہ صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

اطلاعات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ واضح رہے صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو  کہ بعد میں مسترد کردیئے گئے۔

خیال رہے اس سے قبل سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی تھی۔لاہور کی سیشن کورٹ  میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی ۔ اسی سلسلے میں پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  صنم جاید کو عدالت میں پیش کیا  تھااور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  بھی کی تھی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago