خلیج بنگال سے آنے والی ہوائوں سے پاکستان میں بارشوں کا نیا سپیل

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں

خلیج بنگال سے آنے والی ہوائوں سے پاکستان میں بارشوں کا نیا سپیل

لاہور: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کی بدولت پاکستان میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں لے کر آئیں گی۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی و شمالی وزیرستان، چارسدہ، ڈی آئی خان ،ہنگو، کرم، اور بنوں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی حالات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب، سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے 370 کلومیٹر دور ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے، جس کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

سندھ کے ماہی گیر وں کو سمندر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، مگر کراچی میں بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر موجود ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago