Categories: پاکستان

پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روز کالرنر پیریڈ ختم

موٹر سائیکل لائسنس کیلئے اب لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑیگا،شہری موٹر سائیکل لائسنس ایک، 2یا 5سال تک کیلئے بنوا سکتے ہیں

پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روز کالرنر پیریڈ ختم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر میں موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے تحت اب شہریوں کو لرنر پرمٹ کے بعد 42 دنوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے فوراً بعد ہی وہ لائسنس کے لیے ٹیسٹ دے سکیں گے اور موٹر سائیکل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور، عمارہ اطہر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے شہری اب ایک، دو یا پانچ سال کی مدت کے لیے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔عمارہ اطہر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ لائسنس کے حصول کے لیے صرف اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئی پالیسی کا مقصد شہریوں کے قیمتی وقت کو محفوظ بنانا اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔

مزید برآں، سی ٹی او نے بتایا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے اقدام سے شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ڈرائیونگ جاری رکھ سکیں گے

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

2 ہفتے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

2 ہفتے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

2 ہفتے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 ہفتے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 ہفتے ago