احتسابی نظام فوج کی مضبوطی کی بنیاد، کسی کو استثنیٰ نہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کی شدید مذمت

احتسابی نظام فوج کی مضبوطی کی بنیاد، کسی کو استثنیٰ نہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فوج کے اندر موجود سخت احتسابی نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فوج ایک منظم اور باوقار ادارہ ہے، جس کے ہر رکن کی وفاداری پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ ہے، اور کسی کو بھی احتسابی عمل سے بالاتر یا مستثنیٰ نہیں سمجھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی، خطے کی موجودہ صورتحال، اور داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ شرکاء نے خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قوم کی حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔کانفرنس میں پاک فوج کے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت، اور سخت احتسابی نظام کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فوج حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں میں بھرپور تعاون فراہم کرتی رہے گی۔کانفرنس کے دوران دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور قومی سائبر اسپیس کے تحفظ کے لیے سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

مزید برآں، شرکاء نے بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کی شدید مذمت کی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوجی احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کی مضبوطی اور استحکام کے لیے ضروری ہے، اور کوئی بھی فرد اس نظام سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago