روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات
روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم ہونے کا پورا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود روٹی اور آٹے کی قیمت پر چیک رکھوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ذاتی طور پر عوام سے فیڈ بیک لوں گی، پنجاب کی انتظامیہ اس کام کو صفائی مہم کے جذبے کے ساتھ انجام دے۔
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت آپریشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے، پولیس، فوڈ اتھارٹی اور اربن یونٹ مقامی انتظامیہ کی مدد سے کام کریں۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی رپورٹ سپیشل برانچ فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سخت ہدایات پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام فیلڈ میں نکل کر خود مانیٹرنگ کریں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…