عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ مخالف ٹوئٹ ان کا نہیں، فیصل واڈا

اسمبلیوں میں واپسی عمران خان کا مثبت فیصلہ ہے

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور وہ خود اسے نہیں چلا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں فیصل واڈا نے کہا کہ عمران خان کا اکاؤنٹ سازشی عناصر چلا رہے ہیں جو ان کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس مہم میں بشریٰ بی بی، ان کے قریبی لوگ، اور قاسم سوری جیسے افراد شامل ہیں، جنہوں نے پہلے عمران خان کو بدنام کرنے اور پھر نقصان پہنچانے کی سازش رچائی۔

فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ یہ سازشی گروہ عمران خان کو ایسے حالات میں دھکیل رہا ہے جہاں سے ان کی واپسی ممکن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جو متنازع ٹوئیٹ کیا گیا، وہ عمران خان کا نہیں بلکہ بیرون ملک بیٹھے سازشی عناصر کا لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات اور اسمبلیوں میں واپسی کا اچھا فیصلہ کیا ہے، اور عوام کو چاہیے کہ وقتی طور پر ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو نظر انداز کریں، ورنہ نقصان مزید بڑھ سکتا  ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago