Categories: پاکستان

شہید کارکنوں کے خاندانوں کو معاوضہ اور ملازمتیں دی جائیں گی: پی ٹی آئی کا اعلان

ہماری تحریک پر گولی چلانا کسی صورت درست نہیں تھا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان کے بارے میں ضلعی سطح پر معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ احتجاج میں ایک عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور علی امین گنڈا پور پر خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید وضاحت کی کہ ہماری تحریک پر گولی چلانا کسی صورت درست نہیں تھا، اور آئندہ کا لائحہ عمل بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے مطابق طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کارکنوں کے گھروں جا کر تعزیت کی گئی ہے، اور خیبرپختونخوا حکومت ان کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے ساتھ بچوں کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدو جہد جمہوریت کی بحالی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق، کارکن اپنی قربانیوں کے ذریعے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں اپنا کاروبار یا گھر بار کیوں نہ قربان کرنا پڑے

web

Recent Posts

محرم الحرام کے دوران ممکنہ خطرات، پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن

لاہور: محرم الحرام 1447ھ کے پُرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ہنگامی سیکیورٹی…

11 گھنٹے ago

اسرائیل کا ایران پر حملہ۔ اب تک کی مکمل رپورٹ

تہران — مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر کھڑا ہے، جب اسرائیل نے ایران پر جمعہ کے…

13 گھنٹے ago

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تاریخی اضافہ، 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 38 ماہ کی بلند ترین…

14 گھنٹے ago

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، تنخواہوں میں 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے…

14 گھنٹے ago

بالی ووڈ ادکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

لندن: بھارتی فلم انڈسٹری اور کاروباری حلقوں کو اُس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب کرشمہ کپور کے…

14 گھنٹے ago

ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے خبردار…

15 گھنٹے ago