Categories: پاکستان

ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع

کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردی ہیں۔ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام  کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس فراہم کی جا چکی ہیں۔

اسلام آباد سمیت زیادہ تر ایئر پورٹس پر باہر کے ممالک سے  آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے۔بیرونِ ملک سے آنے والے  دو  فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی تاہم  چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہو رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ  کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی  بھی کیس سامنے نہیں آیا ۔

واضح رہے اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ یاد رہے ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کا عمل برھتی ہوئی کورونا وبا کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago