کن فیکون قوالی گانے سے قبل بھارتی گلوکار نے پہلے وضو کیا، پھر قوالی ریکارڈ کروائی

رنبیر کپور کی فلم راک سٹار کے لیے قوالی ریکارڈ کروانے سے پہلے وضو کیا،بھارتی گلوکار کا انکشاف

بھارتی گلوکار نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور کی فلم راک سٹار کے لیے قوالی ریکارڈ کروانے سے پہلے وضو کیا، پھر قوالی کی ریکارڈنگ کروائی۔ گلوکار جاوید علی نے کہا کہ قوالی کی ریکارڈنگ کے لیے گیا تو اے آر رحمان نے کہا  کہ وضو کرو پھر گانا شروع کرنا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار جاوید علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوالی کُن فیکون کی ریکارڈنگ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ  میں کُن فیکون کو اپنے دیگر گانوں کی طرح سمجھ رہا تھا  ہمیشہ کی طرح بلکل ٹینشن فری اپنے  دوسرے گانون کی طرح اس  قوالی کو ریکارڈ کرنے کے لیے بلکل  تیار تھا کہ اے آر رحمان نے مجھے محسوس کروایا کہ یہ  کوئی عام گانا نہیں  ہے بلکہ یہ تو ایک  دُعا ہے۔

جاوید علی نے بتایا کہ میں کن فیکون کی ریکارڈنگ کے لیے تیار تھا ، جیسے میری ریکارڈنگ شروع ہونے لگی تو اے آر رحمان نے پوچھا کہ وضو کیا ہے؟ میں نے جوان دیا کہ نہیں، اے آر رحمان نے مجھ سے کہا کہ جاؤ پہلے وضو کر کہ آو اور پھر میں نے بھی خلوص نیت کے ساتھ وضو کیا۔

جاوید علی نے کہا کہ ریکارڈنگ کے وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کوئی دعا مانگ رہا ہوں ، میرا قوالی کی ریکارڈنگ کا تجربہ بہت شاندار تھا، قوالی کی ریکارڈگ کے وقت سٹوڈیو میں صرف 3 لوگ تھے۔

web

Recent Posts

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…

3 گھنٹے ago

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…

3 گھنٹے ago

مختلف کیسز کے مغوری بازیابی کے بعد پیش ، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز نمٹا دیئے

لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…

4 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر، بین الاقوامی و ملکی ماہرین کا مشترکہ تحقیق پر زور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہونے والی…

4 گھنٹے ago

قحط اور خوراک کی کمی سے بچنے کے لیے حکومت کوجنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. ماہرین

عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…

4 گھنٹے ago

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…

4 گھنٹے ago