پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے اپیلیں منظور کر لیں۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیے اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، این اے 242 سے پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل بھی منظور کر لی ہے۔
ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف احمد کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کر لی ہے۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا جان بوجھ کر بلا وجہ امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟
جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ ایسا تاثر آ رہا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…