تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دیے جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کےکاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں، ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نےفیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151اور پی پی 218اور 219سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے
تاہم الیکشن لڑنے کے لیے زین قریشی اور مہر بانو قریشی اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی ۔قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ امن و امان کو وجہ بنا کر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا گیا تھا۔
اس حوالے سے مسلم لیگ کے افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی تھی ،جبکہ پیپلز پارٹی نے حمائت کی تھی۔ قرار داد کی ووٹنگ پر بارہ افراد موجود تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گردیب سنگھ نے بھی قرارداد کی حمایت کی تھی۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا تھا کہ انتخابات کا عمل تو دوسری جنگ عظیم میں بھی نہیں رکا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ملتوی کروانے والوں نے 2013 اور 2018 میں الیکشن ملتوی کروانے کی بات نہیں کی تھی۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…