بجلی کے نرخوں میں بڑا اضافہ، نیپرا نے منظوری دے دی
بجلی کے نرخوں میں بڑا اضافہ، نیپرا نے منظوری دے دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جولائی کے مہینے میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے اس فیصلے کو وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے تاکہ اس کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کیا جا سکے۔ نیپرا کے مطابق 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگست میں 0.93 روپے فی یونٹ کی کمی ہوئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اور ستمبر کے بلوں میں 0.82 روپے فی یونٹ کا نیا اضافہ شامل ہو گا۔
اس کے علاوہ جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا، جس میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ اس کمی کی درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو ہوئی تھی، اور اس کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔یہ اضافہ ملک کے توانائی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور فیول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنا پر کیا گیا ہے۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کے شعبے کو مستحکم کرنا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط کو پورا کرنا ہے۔
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…