پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی
پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی
کراچی: پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے سب سے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، ایک دوست ملک کے ساتھ مل کر جغرافیائی سروے کا کام مکمل کیا گیا، جس میں تقریباً تین سال سے زائد کا وقت لگا۔
اس سروے نے سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی کی ہے، جو ملک کے اقتصادی مستقبل کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ سابق اوگرا ممبر محمد عارف نے اس دریافت کو "گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت پاکستان کی توانائی کی پالیسی کو نئی سمت دے سکتی ہے اور گیس کے ذخائر سے ملک کی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال تقریباً 200 ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دریافت کس قدر اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان کا سمندر تقریباً 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے، اور اس وسیع علاقے میں مزید ذخائر کی دریافت کی امید بھی کی جا رہی ہے۔
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…