وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے دوران درج ہوا

گوجرانوالہ: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ کی عدالت نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ زیر سماعت ہے۔ یہ مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے دوران درج ہوا، جس میں ان پر کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد، اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیا اور رپورٹ عدالت میں پیش کی، لیکن عدالت نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا۔

بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

web

Recent Posts

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…

2 دن ago

بچے سے بدفعلی کی کوشش، برکی پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے

برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…

2 دن ago

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…

2 دن ago

خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…

2 دن ago

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، شہری پریشان

ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…

2 دن ago

10 سال بعد زمین کے معاہدے کا دعویٰ ناقابل سماعت قرار

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…

2 دن ago