طلبا اور سرکاری ملازمین کو حکومت کی جانب سے الیکٹرک بائک ملے گی

پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی نے چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا

وزیر اعلی  پنجاب محسن نقوی کی جانب سے تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے طلبا کو سواری اس طرح سہولت دینے کے بارے میں سوچا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے بلا سود الیکٹرک بائکس اور رکشے فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اور رکشے دینے کے پروگرام کا اعلان کیا  ہے،وزیر اعلی پنجاب نےخوشخبری دیتے ہوئے  کہا کہ طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، بتایا گیا کہ  دس ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ سپیشل افراد کو بلا سود 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے  کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹرک بائکس دی جائیں گی ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو  بھی دو ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ تفصیلات کتے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے۔

وزیر اعلی نے صوبہ پنجاب میں  چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago