انتہائی اضافے کے بعد پیاز کی قیمت 240 تک کیسے پہنچی بڑی وجہ سامنے آگئ، پاکستان میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ بھارتی پابندی کے بعد پاکستانی برآمد کنندگان کی جانب سے فائدہ اٹھانا قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ صارفین مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک ادا کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی جسکے بعد برآمد کنندگان کی جانب سے شدید خریداری پر مقامی نرخ اچانک 120-140 روپے سے بڑھ کر 160-180 روپے ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔اسی کے نتیجے میں افراط زر سے متاثر صارفین اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مانگ والی اشیاء پیاز کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پیداوار میں کمی کے بعد پچھلے 3 ماہ کے دوران پیاز کی مقامی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ اضافے کے بعد بھارت نے برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازاروں میں قیمتوں میں گراوٹ آ رہی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…