200 یونٹ استعمال کرنےوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
200 یونٹ استعمال کرنےوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز
ذرائع کے کہنا ہے کہ حکومت نے 200 یونٹ ماہانہ کے پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت بھی کر دی۔
جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز کے ساتھ ساتھ حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے گی ۔
کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ کیا جائے لیکن فی الحال اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
حکومت نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 1جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز دی ہے۔ ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے کا ہو گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…