کراچی:شہری ایک ماہ میں 3 ہزار 356 موٹر سائیکلوں سے محروم

یہ اعداد و شمار شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں

کراچی:شہری ایک ماہ میں 3 ہزار 356 موٹر سائیکلوں سے محروم

کراچی: شہر قائد کراچی کے مختلف سے صرف ایک مہینے کے دوران (جون)مختلف وارداتوں میں356،3موٹر سائیکلیں چوری یا اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں۔ کچھ واقعات میں مزاحمت کرنے پر شہری زخمی بھی ہوئے۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) نے کراچی میں جون کے مہینے میں رپورٹ ہونے والے مختلف جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون کے 30 دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اسلحہ کے زور پر 24 گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ 135 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

ماہ جون میں چھینی یا چوری ہونے والی گاڑیوں میں سے صرف 80 گاڑیاں برآمد کی جا سکیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے 564 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ موٹر سائیکل چوری کی 2,792 ہوئیںاور صرف 196 موٹر سائیکلیں برآمد کی جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق جون میں شہر کے مختلف علاقوں سے 1,433 شہریوں کے موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینے گئے۔ پولیس نے چھینے گئے صرف 18 موبائل فون برآمد کیے۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق، جون میں شہر میں بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت کے واقعات میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔

یہ اعداد و شمار شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago