پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت بھی ہوتی ہے، پچھلے دنوں سماعت کے دوران عمران خان آبدیدہ ہوگئے، عمران خان آبدیدہ ہوئے تو انہیں ٹشو کا ڈبہ فراہم کیاگیا۔
عمران خان کے آبدیدہ ہونے پر کچھ دیر کے لیے سماعت بھی موخر کردی گئی، اس سلسلے میں سینئر صحافی جاوید چوہدری نے سماعت کا مکمل احوال اپنے ولاگ میں بھی شیئرکیا ہے۔ جاوید چودھری کے بلاگ کے مطابق عمران خان جیل کے اندر موجود ہیں اور جب سماعت شروع ہوئی تو وہ رو پڑے عمران خان کے رونے پر باقاعدہ پھر جیل کے عملے کو انہیں ٹشو پیپر پیش کرنے پڑے۔
جب وہ آنکھیں صاف کر رہے تھے تو وہاں اتنا سوگوار سا ماحول پیدا ہو گیا کہ جج صاحب بھی اپنی سیٹ سے اٹھ کرچلے گئے تھے، جاوید چودھری نے لکھا کہ نیب کے وکیل امجد پرویز چلتے چلتے عمران خان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ آپ اپنی فیملی کے ساتھ بات کر لیں ہم تھوڑی بات کرنے کہ بعد تھوڑی دیر بعد دوبارہ واپس آتے ہیں، پھر آدھے گھنٹے بعد دوبارہ عدالتی کارروائی شروع ہوئی ۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…