Categories: پاکستان

سانحہ 9 مئی، صنم جاوید گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج

صنم جاوید کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل پیش کیے

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ان کی درخواست کو منظور کرلیا۔

صنم جاوید کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔ یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

5 جون کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت دی تھی اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ صنم جاوید 9 مئی کے کیس میں مطلوب تھیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر سمیت فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے لاہور میں جناح ہاؤس پر دھاوا بولا اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 1900 افراد کو گرفتار کیا تھا اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago