وفاقی ملازمین کو 25 فیصد اضافہ، پینشنرز کو 15 فیصد اضافہ کی منظوری

یہ اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 12 جون کو مالی سال 25-2024 کا 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی بجٹ میں ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 36 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 25-2024 پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد یکم جولائی سے بجٹ نافذ العمل ہو گیا تھا۔ قومی اسمبلی نے 28 جون کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کیا تھا، جو بھاری ٹیکسوں پر مشتمل ہے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago