Categories: پاکستان

اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے:علامہ رانا محمد ادریس

اہل بیت اطہارکی قربانیاں انسانیت کیلئے تھیں:شہادت امام حسین ؑ کانفرنس سے خطاب

اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے:علامہ رانا محمد ادریس

لاہور:نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اپنے دلوں کو محبت اہل بیت اطہار کے چراغوں سے روشن کریں،یہی ایمان، اسلام، صراط مستقیم اور بخشش و نجات کا راستہ ہے۔ نواسہ رسول امام عالی مقام کی شہادت ایک فرد کی شہادت نہیں بلکہ حضرت امام حسین ؑ اور اہل بیت اطہار کو شہید کر کے در حقیقت حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کو اذیت پہنچائی گئی،جس نے رسول اللہ ﷺ کو اذیت پہنچائی اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی۔ اللہ کریم کا اعلان ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا ہمیشہ کے لیے دوزخ کا ایندھن بنے گا۔

اللہ کے رسول کا حکم ہے کہ قرآن اور میری عترت کے ساتھ جڑے رہنے والے کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شہادت امام حسین ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ یزید اور اس کے بدبخت حواری نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کو شہید کرکے کرہ ارض کے بدترین جرم کے مرتکب ہوئے، یزید تاقیامت لعنت کا مستحق ہے اس کے ایمان کی بات کرنے والے اور اس کو شہادت امام حسین علیہ السلام سے بری الذمہ قرار دینے کی جسارت کرنے والے خود ایمان کی دولت سے محروم ہیں،ایسے گمراہ عناصر اپنے ایمان کی فکر کریں۔

انھوں نے کہا کہ کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو خانوادہ رسول کے ساتھ اپنی نسبت اور محبت و مودت کا رشتہ قائم کرنے کی بجائے ملعون یزید کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ایسے دشمنان اہلبیت کے شیطانی جال سے بچیں، اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام جنتی نوجوانوں کے سردار اور بنت رسول سیدہ کائنات اور اللہ کے رسول ﷺ کے جگر کا ٹکڑا سیدہ فاطمۃ الزہراہ ؑ جنتی عورتوں کی سردار ہیں، کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو سرداران جنت اور ساقیان حوض کوثر کا بغض دلوں میں پال کر جنت کے حصول کی آرزو کرتے ہیں۔ اہل بیت اطہارکی قربانیاں انسانیت کیلئے تھیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago