اسلام آباد جلسے کے الفاظ پر قائم، معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعلیٰ کے رات بھر غائب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد جلسے کے الفاظ پر قائم، معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:علی امین گنڈاپور

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں اپنی تقریر کے بعد غائب ہونے کے حوالے سے اپنے پارلیمانی پارٹی کو وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں زبردستی نہیں بٹھایا گیا تھا بلکہ وہ سرکاری حکام کے ساتھ اجلاس کے لیے رکنا پڑا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے الفاظ پر قائم رہنے اور معافی نہ مانگنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعلیٰ کے رات بھر غائب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اجلاس میں شریک ہونے کے باعث رات بھر اسلام آباد میں رہے، اور جیمر کی وجہ سے رابطہ نہ ہونے پر ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں میں تشویش پھیل گئی۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے حوالے سے اٹل موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سنگجانی جلسے میں کہے گئے اپنے الفاظ پر قائم ہیں اور نہ تو وہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی معافی مانگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان کے مؤقف کی تائید کی ہے، اب جو چاہے مخالفت کرلے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پختہ عزم کی وجہ سے پارٹی اراکین بھی ان کے ہم نوا ہوگئے۔ اجلاس میں آئندہ جلسوں میں بھی سخت مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسمبلی اجلاس میں روزانہ 5 سے 7 ارکان سخت لب و لہجے میں تقاریر کریں گے اور جذبات کا بھرپور اظہار کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے اجرا کیلئے تصدیقی عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں مینوفیکچرنگ لائسنسز کے اجرا کے لیے فیلڈ ویری فکیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر لاہور…

28 منٹس ago

فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق سکھ…

45 منٹس ago

اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی اویس…

47 منٹس ago

‘ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے’، دودھ میں ملاوٹ کے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ میں فوڈ اتھارٹی کے ملازمین پر حملے کے کیس کی سماعت، عدالت کے اہم سوالات سرکاری وکیل نے…

48 منٹس ago

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے: وزیراعظم

قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور سیاسی حکمت عملی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے: وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف…

50 منٹس ago

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

قطر سے ایل این جی کا کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر…

22 گھنٹے ago