Categories: پاکستان

پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کو پہلے گالیاں دیتی ہے، پھر پاؤں پڑ جاتی ہے:فیصل واوڈا

علی امین لمبی میٹنگ کرکے اسلام آباد سے کیک اور پیسٹری کھا کر چلے گئے ہیں اور اب وہ ایسے بیانات دیتے ہیں جیسے وہ بہت بڑے رہنما ہوں

پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کو پہلے گالیاں دیتی ہے، پھر پاؤں پڑ جاتی ہے:فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی نے اسٹبلشمنٹ کے خلاف کیا، وہی حکومت اب کر رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم اور اسپیکر سمیت حکومت کے دیگر اراکین کو ملک کی حالتِ زار کا علم ہی نہیں، کیونکہ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پہلے اسٹبلشمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، پھر جب ان کے حالات خراب ہوتے ہیں تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔ ان کے مطابق اسٹبلشمنٹ کو اب ان لوگوں پر کوئی رحم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کی حالیہ سرگرمیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین لمبی میٹنگ کرکے اسلام آباد سے کیک اور پیسٹری کھا کر چلے گئے ہیں اور اب وہ ایسے بیانات دیتے ہیں جیسے وہ بہت بڑے رہنما ہوں۔

انہوں نے حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اگر حکومت اپنی خواتین کا دفاع نہیں کر سکتی تو اسے سائیڈ پر ہو جانا چاہیے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت نے گرفتاریاں کیں، اور اب اسپیکر اور وزیر اعظم کو کچھ علم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے اور اپنے موقف پر قائم رہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا بخوبی علم تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، اور قانونی و دنیاوی طور پر وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے ایکشن لیا تو وہ غیر جمہوری تھے، اور اب جب گرفتاریاں ہو چکی ہیں تو حکومت خود کو جمہوری قرار دے رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے حکومت کو خبردار کیا کہ فوج پر الزام تراشیوں کا کھیل نہ کھیلے، ورنہ نقصان حکومت کو ہی ہوگا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago