Categories: پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کا افغانستان سے مذاکرات وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے، پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں موجود ہیں

وزیراعلیٰ کے پی کا افغانستان سے مذاکرات وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے اعلان کو وفاق پر ایک سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی صوبہ خود سے کسی ملک سے مذاکرات نہیں کر سکتا، یہ آئینی طور پر غلط اور وفاق کے لیے زہر قاتل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے، پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں موجود ہیں اور اسپیکر نے ایک قابل تحسین روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا ہو چکا ہے کہ اگر اپوزیشن کا کوئی ممبر حکومتی اراکین سے ملاقات کرتا ہے تو یہ بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔ برداشت کا لیول بہت کم ہو گیا ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے اپنی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات کے اعلان پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت پر براہ راست حملہ ہے اور کوئی بھی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کر سکتا۔ یہ ایک ایسا خطرناک اقدام ہے جس پر وہ خود بھی چل رہے ہیں اور اپنی پارٹی کو بھی اس راہ پر لے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ روز یہاں آرٹیکل 6 کی بات ہوئی تھی اور میں واحد رکن اسمبلی ہوں جس پر آرٹیکل 6 لگایا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی کابینہ نے مجھ پر یہ آرٹیکل نافذ کیا تھا اور پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فریال تالپور کو رات کے بارہ بجے اٹھایا گیا، جس سے پی ٹی آئی کی حکومت کے دور کی انتہائیں واضح ہوتی ہیں۔

مزید بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر اس ایوان کو صحیح معنوں میں چلانا ہے تو ہمیں وہی روایات اپنانا ہوں گی جو ایاز صادق نے طے کی تھیں، نہ کہ وہ جو اسد قیصر کے دور میں سامنے آئیں۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ ایک دفعہ اسد قیصر کے گھر میں ایک میٹنگ ہوئی تھی اور باہر چار ایجنسیوں کے اہلکار بیٹھے ہوئے تھے۔ ہر میٹنگ کے دوران آئی ایس آئی کے اہلکار وہاں موجود ہوتے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں ماضی کے واقعات سے سیکھنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں کیا کیا ہوا۔

web

Recent Posts

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

4 منٹس ago

پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: پمز میں 14 نومولود کی اموات حادثہ، احتساب خود سے شروع ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت…

11 منٹس ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا، دفتر خارجہ اسلام آباد…

13 منٹس ago

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف اسلام آباد کے پمز…

43 منٹس ago

کلر سیداں مدرسے میں طالبعلم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، پولیس نے 2 افراد کو تحویل میں لے لیا

راولپنڈی: کلرسیداں میں مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق، 2 افراد تحویل میں کلرسیداں میں مدرسے میں…

44 منٹس ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ

کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پیر کو پمز اسپتال میں ہوگا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

47 منٹس ago