مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں
بہت سے لوگ اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پِن یاد رکھنے کے لیے آسان اور عام نمبرز کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن یہ عمل آپ کی مالی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا پِن یوم پیدائش یا ایسا نمبر ہے جس کا اندازہ لگانا آسان ہو، تو یہ چوروں کے لیے ایک دعوت نامے کے مترادف ہے۔
حال ہی میں ایک حیران کن واقعے میں، بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا، جو اے ٹی ایم کارڈز چوری کرکے متاثرہ افراد کی رقم نکالنے میں ملوث تھا۔ یہ شخص چوری شدہ کارڈز کے حامل افراد کی معلومات ان کے سوشل میڈیا پروفائلز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام سے حاصل کرتا تھا اور یوم پیدائش جیسے آسان پِن نمبرز کا استعمال کر کے اکاؤنٹس خالی کر دیتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں اس کے قبضے سے 149 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ آسان اور عام نمبرز پر مشتمل پِن نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ مالی نقصان کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
اپنی مالی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم تدابیر:
پیچیدہ اور منفرد پِن منتخب کریں: ایسا پِن رکھیں جو اندازہ لگانے میں مشکل ہو، اور یوم پیدائش یا عام نمبرز کے استعمال سے گریز کریں۔
پِن کو محفوظ رکھیں: اسے کسی کاغذ پر لکھ کر پرس یا موبائل میں محفوظ نہ کریں۔
کسی سے شیئر نہ کریں: اپنا پِن کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ دوست یا قریبی عزیز ہی کیوں نہ ہوں۔
بینک الرٹس فعال کریں: اپنا موبائل نمبر بینک اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں تاکہ کسی مشکوک ٹرانزیکشن کا الرٹ فوری طور پر موصول ہو سکے۔
مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں: اگر کوئی ایسا الرٹ آئے جس میں آپ نے ٹرانزیکشن نہ کی ہو، تو فوراً اپنے بینک سے رابطہ کریں۔
ای میل یا میسج کے ذریعے پِن مت بھیجیں: ایسا کرنے سے آپ کے پِن کا غلط ہاتھوں میں پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
یہ احتیاطی تدابیر نہ صرف آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھیں گی بلکہ آپ کو مالی نقصان اور غیر ضروری پریشانی سے بھی بچائیں گی۔ یاد رکھیں، آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے، اس لیے دانشمندی سے عمل کریں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…