دماغ کھانے والے وائرس نے کراچی میں دو جانیں لے لی
دماغ کھانے والے وائرس نے کراچی میں دو جانیں لے لی
کراچی (13 جولائی 2024): دماغ خور جرثومہ نگلیریا نے کراچی میں دو قیمتی جانیں لے لیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کا 35 سالہ رہائشی محمد علی میمن اور لانڈھی کا 22 سالہ رہائشی اورنگزیب نگلیریا سے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد علی میمن دس روز تک شدید بخار میں مبتلا رہے جبکہ اورنگزیب کو بخار کے ساتھ متلی اور سردرد کی علامات ظاہر ہوئیں۔ محمد علی میمن کے اہل خانہ کا خدشہ ہے کہ وضو کے دوران نگلیریا جرثومہ ان کی ناک میں داخل ہوا۔ محکمہ صحت سندھ کی تحقیقات کے مطابق اورنگزیب حالیہ دنوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک کے لیے واٹر پارک گئے تھے۔
محکمہ صحت سندھ نگلیریا کی روک تھام کے لیے متحرک ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف کمیونٹی آگاہی سیشنز منعقد کر رہا ہے۔ نگلیریا سے بچاؤ کے لیے کمیونٹیز میں کلورین کی گولیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ علاقوں میں کلورینیشن کو یقینی بنایا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں دو اور حیدر آباد میں ایک شخص نگلیریا کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…