عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نئے توشہ خانہ ریفرنس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نئے توشہ خانہ ریفرنس جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر ضروری سمجھے تو ٹرائل جیل میں کرے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق، یہ نیا کیس 7 قیمتی گھڑیوں سمیت 10 تحائف کے خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پہنچے تو ان کو عمران خان اور بشرہ بی بی کے دوبارہ گرفتار ہونے کی اطلاع دی اور عمر ایوب سمیت باقی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ہٹا کر واپس بھیج دیا گیا
یہ تمام اقدامات نیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…